جلال الدین محلیؒ

جلال الدین محلیؒ

نام ونسب

آپ کانام نامی محمدبن احمدبن محمدبن ابراہیم ہے،آپ ۷۹۱ ھ میں”محلہ کبری “مصرمیں پیداہوئے،اسی نسبت سے محلی کے نام سے مشہورہیں،مسلکاًشافعی ہیں۔

علامہ محلیؒ کے اساتذہ

علامہ محلی نے بدرمحموداقصرائی ،برہان بیجوری ،شمس بساطی اورعلاءبخاری وغیرہ سے علم حاصل کیا اورحدیث شریف شرف بن کویک سے پڑھی ۔

فضائل

آپ متکلم ،نحوی،اصولی ،فقیہ اورمفسرہیں ،ذہانت وفطانت میں بے مثال تھے ،آپ فرماتے ہیں: میراذہن غلطی کو قبول نہیں کرتا؛اس کے باوجودآپ زبانی یادرکرنے پرقادرنہیں تھے، ایک مرتبہ آپ نے کچھ کاپیاں یادکیں،توآپ کا بدن گرم ہوگیا ۔

آپ متقی ،پرہیزگارامربالمعروف اورنہی عن المنکر کے پابندتھے، اس معاملے میں کسی کی پرواہ نہیں کرتے تھے ،حکام وامراءکو سختی کے ساتھ برائیوں پرنکیرفرماتے اورامراءبھی ادب واحترام کے ساتھ ستنے رہتے ،آپ نہایت سادہ لباس اور معمولی سواری کے عادی تھے ،آپ کے لئے عہدئہ قضاءپیش کیاگیا،آپ نے قبول نہیں فرمایا ،چندایام ”مدرسہ مؤئدیہ “اور”مدرسہ برقوقیہ“ میں تدریسی خدمات انجام دی۔

علامہ محلی نے قیمتی کتابیں تصنیف فرمائیں جونہایت مختصرمنقح اورعمدہ عبارت پرمشتمل ہیںالف:شرح جمع الجوامع للسبکی(اصول فقہ)ب:شرح المنہاج (فقہ شافعی)ج:شرح الورقات(اصول فقہ)د:مختصرالتنبیہ للشیزای (فی فروع الشافعی)ان کے علاوہ بعض ناتمام تصانیف بھی موجودہیں۔

وفات:آپ کی وفات ۸۶۴ھ میں ہوئی۔

مذکورہ تعارف: تفسیرجلالین کے تمہیدی اسباق کا ایک حصہ ہے،جس کو بندہےنے پوری تحقیق اوراختصارکے ساتھ قلم بند کیا ہے ، ،طالب دعا : عبداللطیف قاسمی جامعہ غیث الہدی بنگلور انڈیا-

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *